سعودی کولیشن فورسز نے حوثیوں کا بم سے مسلح ڈرون طیارہ مار گرایا

یمن حکومت کی حامی اور سعودی زیرِ قیادت کولیشن فورسز نے حوثی ملیشیاوں کا بم سے مسلح ڈرون طیارہ مار گرایا

1652575
سعودی کولیشن فورسز نے حوثیوں کا بم سے مسلح ڈرون طیارہ مار گرایا

یمن حکومت کی حامی اور سعودی زیرِ قیادت کولیشن فورسز نے حوثی ملیشیاوں کا بم سے مسلح ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری  خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق کولیشن فورسز کی طرف سے موضوع سے متعلق جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیاوں کی طرف  سے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے خمیس مشیط میں بھیجا گیا بم سے مسلح ڈرون طیارہ ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی شہری آبادی کو نشانہ بنانا جاری رکھے ہوئے ہیں اور کولیشن فورسز اس کے مقابل ضروری اقدامات کر رہی ہیں۔

دوسری طرف حوثیوں کے فوجی ترجمان یحیٰ سیری نے کہا ہے کہ ہم نے خمیس مشیط میں واقع شاہ خالد ائیر پورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

سیری نے کہا ہے کہ حملہ کاسف۔2 ڈرون طیارے سے کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں