شام، ایرانی تعاون یافتہ غیر ملکی دہشت گردوں پر فضائی حملہ

حملے میں نام نہاد 2 اعلی سطحی ’’کمانڈروں‘‘ سمیت 35 دہشت گرد جہنم رسید ہو گئے

1453159
شام، ایرانی تعاون یافتہ غیر ملکی دہشت گردوں  پر فضائی حملہ

شام کے مشرق میں واقع دیریزور  ضلع میں بشار الاسد انتظامیہ کی صف میں شامل ایرانی حمایت یافتہ غیر ملکی دہشت گرد گروہوں  کے ایک قافلے پر ایک نامعلوم  جنگی طیارے  کی بمباری سے 35 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

کس ملک سے تعلق ہونے کا تعین نہ ہو سکنے والے لڑاکا طیاروں نے  دیریزور  کی عراقی سرحدوں کے جوار میں واقع  الا بو کمال تحصیل  میں ایرانی تعاون کے حامل غیر ملکی دہشت گرد گروہوں کے ایک فوجی قافلے  کو ہدف بنایا۔

اس حملے میں نام نہاد 2 اعلی سطحی ’’کمانڈروں‘‘ سمیت 35 دہشت گرد جہنم رسید ہو گئے۔

فضائی حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں