لیبیا بحران کا واحد حل منتخب حکومت کے ساتھ تعاون ہے: الثانی

لیبیا میں بحران کا واحد حل یہی ہے کہ لیبیا کی منتخب حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے: وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی

1451878
لیبیا بحران کا واحد حل منتخب حکومت کے ساتھ تعاون ہے: الثانی

قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہاہے کہ لیبیا میں بحران کا واحد حل یہی ہے کہ لیبیا کی منتخب حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

قطر وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق الثانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیبیا سے متعلق اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کےذریعے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں الثانی نے کہا ہے کہ " یہ چیز واضح ہو چکی ہے کہ لیبیا بحران کے حل کا واحد راستہ یہی ہے کہ تسلیم شدہ حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے اور سخیرات سمجھوتے، اقوام متحدہ کے فیصلوں اور برلن کانفرنس کے نتائج کا اطلاق کیا جائے۔

الثانی نے کہا ہے کہ سخیرات سمجھوتہ قومی مفاہمتی حکومت کو لیبیا کی واحد جائز حکومت تسلیم کرتا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی اس سمجھوتے کو قبول کر چکی ہے۔ بعض ممالک نے ابتدا میں سمجھوتے کی حمایت کی لیکن بعد میں مخالف گروپوں کے ساتھ تعاون کر کے اس کی خلاف ورزی کی ہے"۔

واضح رہے کہ لیبیا میں بحران پر قابو پانے کے لئے 2015 میں مراکش کے شہر سخیرات میں منعقدہ اجلاس کے نتائج اور طے پانے والے سمجھوتے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قبول کر لیا تھا۔

سمجھوتے کی رُو سے لیبیا میں عبوری دور کا انتظام چلانے کی ذمہ داری قومی مفاہمتی حکومت کو سونپی گئی تھی۔

اس کے علاوہ لیبیا میں پائیدار فائر بندی اور سیاسی عمل کے آغازکے لئے 19 جنوری 2020 کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں