محمود عباس ۔ بورس جانسن ٹیلی فونک ملاقات

بات چیت میں دونوں  ممالک کے باہمی تعلقات اور فلسطین کی تازہ صورتحال  پر غور کیا گیا

1253506
محمود عباس ۔ بورس جانسن ٹیلی فونک ملاقات

صدرِ فلسطین محمود عباس  نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے ٹیلی فون  پر بات چیت کی  ہے۔

فلسطینی سرکاری خبر ایجنسی وفا کی خبر کے مطابق بات چیت میں دونوں  ممالک کے باہمی تعلقات اور فلسطین کی تازہ صورتحال  پر غور کیا گیا۔

خبر کے مطابق عباس نے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے  ملک کے قیام امن کے لیے تیار ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے برطانیہ کے اقوام متحدہ امدادی   ادارہ برائے مہاجرین ِ فلسطین  سے تعاون  پر شکریہ ادا کیا۔

جانسن نے بھی اس موقع پر برطانیہ کے دو مملکتی حل کے معاملے میں عزم اور اسرائیل  کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کے منافی مکانات مسمار کرنے کی پالیسیوں کی  مذمت کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں