سعودی عرب: شاہ سلمان کے بڑے بھائی وفات پا گئے

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بڑے بھائی پرنس بندر بن عبدالعزیز 96 سال کی عمر میں وفات پا گئے

1244116
سعودی عرب: شاہ سلمان کے بڑے بھائی وفات پا گئے

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بڑے بھائی پرنس بندر بن عبدالعزیز 96 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

سعودی شاہی دیوان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ سلمان کے بڑے بھائی  اور سعودی شہنشاہیت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے دسویں بیٹے بندر بن عبدالعزیز 96 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

پرنس بندر بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ   آج مکّہ مکرمہ کی  مسجد حرام میں ادا کی جائے گی  اور اس کے بعد انہیں  سپرد خاک کر دیا جائے گا۔

ریاض کے امیر فیصل اور سعودی ائیر فورسز کے کمانڈر ترکی سمیت بندر بن عبدالعزیز کے کُل 23 بچے ہیں۔

مرحوم پرنس 1923 میں پیدا ہوئے  اور سعودی عرب کے قیام سے لے کر اب تک حکومت میں  سرکاری عہدے پر فائز رہے۔



متعللقہ خبریں