مصری پارلیمان میں ترمیم منظور،منتخب ہونےکی صورت میں السیسی 2030 تک صدر رہ سکیں گے

مصر کی پارلیمان  کے آج سے شروع ہونے والے اجلاس میں اُس دستوری ترمیم کو منظور کر لیا گیا ہے جو موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کے اقتدار میں رہنے سے متعلق ہے

1184754
مصری پارلیمان میں ترمیم منظور،منتخب ہونےکی صورت میں السیسی 2030 تک صدر رہ سکیں گے

مصر کی پارلیمان  کے آج سے شروع ہونے والے اجلاس میں اُس دستوری ترمیم کو منظور کر لیا گیا ہے جو موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کے اقتدار میں رہنے سے متعلق ہے۔

 واضح رہے کہ  پارلیمان  میں اکثریت صدر کے حامیوں کی ہے۔

 قرارداد کی منظوری کے بعد صدر السیسی سن 2022 کے بعد بھی منصب صدارت پر براجمان رہ سکیں گے۔

 قرارداد میں صدارت کی مدت کو چار سے 6 سال  کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 مصری دستور کے تحت وہ تیسری مدت کے انتخابات  میں حصہ لینے کے بھی  اہل ہیں اس طرح وہ سن 2030 تک صدر رہ سکیں گے۔

 مصر کی پارلیمانی  نشستوں کی تعداد 596 ہے اور دستوری ترمیم کی منظوری کے لیے دو تہائی اکثریت کا ہونا ضروری ہے۔

 



متعللقہ خبریں