ایرانی وزیر خارجہ دورہ شام پر

اسد کی دعوت پر شام کا دورہ کرنے والے ظریف  کا دمشق ہوائی اڈے پر استقبال  نائب وزیر ِ خارجہ فیصل میقداد نے کیا

1184217
ایرانی وزیر خارجہ دورہ شام پر

ایرانی وزیر ِ خارجہ محمد جواد ظریف  شامی انتظامیہ کے لیڈر بشارالاسدف سے ملاقات کے  لیے دمشق کا دورہ کر رہے ہیں۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کی خبر کے مطابق اسد کی دعوت پر شام کا دورہ کرنے والے ظریف  کا دمشق ہوائی اڈے پر استقبال  نائب وزیر ِ خارجہ فیصل میقداد نے کیا ۔

ہوائی اڈے پر اس دورے  کے بارے میں  بات کرتے ہوئے ظریف نے بتایا کہ "علاقائی اور عالمی معاملات کے حوالے سے کوآرڈینیشن قائم کرنے اور دونوں ملکوں کے بیچ طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے میں  شام کے دورے پر آیا ہوں۔ انہی  عوامل کے حوالے سے میں ترکی کا بھی دورہ کروں گا۔ "

بتایا گیا ہے کہ ظریف ایک روزہ دورے کے دوران شامی سربراہ بشارالاسد سے بھی ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں