ایران کی ونیزویلا کے آب و بجلی کے نظام میں بہتری لانے میں فنی معاونت

پوری دنیا کی طرح لاطینی امریکی عوام بھی اب بیدار ہو چکے ہیں اور اب وقت کا پہیہ پیچھے کی جانب نہیں گھومے گا

1183518
ایران کی ونیزویلا کے آب و بجلی کے نظام میں بہتری لانے  میں فنی معاونت

ایرانی وزیرِ خارجہ  کے ترجمان عباس موسوی  کا کہنا ہے کہ ایرانی  ماہرین نےو نیزویلا حکومت کی درخواست پر اس ملک کے پانی اور بجلی کے نظام میں بہتری لانے  میں معاونت فراہم کی ہے۔

موسوی نے تحریری اعلان میں "امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے   بیان کہ "ایران ونیز ویلا کے داخلی معاملات میں عمل دخل دے رہا  ہے" کی مذمت کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کے امریکہ کے 19 ویں صدی کی طرح  لاطینی امریکہ کو اپنا عقبی باغیچہ بنانے کے خواہاں ہونے کا ذکر کرتے ہوئے موسوی نے بتایا کہ "امریکہ اس حقیقت کو فراموش کر رہا ہے، پوری دنیا کی طرح لاطینی امریکی عوام بھی اب بیدار ہو چکے ہیں اور اب وقت کا پہیہ پیچھے کی جانب نہیں گھومے گا۔"

انہوں نے کہا کہ "امریکہ نے ونیزویلا کے تیس ارب ڈالر کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کو لوٹتے ہوئے اقتصادی دہشت گردی کے ذریعے ونیزویلا کو ہدف بنایا ہے۔ یہ اس ملک کے عوام کو جائز حکومت کے خلاف بغاوت کرنے  یا پھر فاقہ کشی  کے متبادل  پیش کر رہا ہے۔ "

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے کل اپنے بیان میں "ایران پر ونیزویلا کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے "  الزام تراشی کی تھی۔

دوسری جانب ایران کی نجی ہواءی فرم مہران ایئر نے 8 اپریل کو تہران سے ونیزویلا  کے دارالحکومتگ قارا قاس  کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کی تھیں۔



متعللقہ خبریں