یمن: اتحادی طیاروں کا حملہ،5 طالبات ہلاک،درجنوں زخمی

یمن میں  اتحادی قوتوں  کے حوثیوں کے زیر کنٹرول  دارالحکومت صنعا٫ کے مشرقی علاقے ساوان  پر حملے میں  5  طالبات ہلاک اوت 34 افراد زخمی ہو گئے

1178690
یمن: اتحادی طیاروں کا حملہ،5 طالبات ہلاک،درجنوں زخمی

یمن میں  اتحادی قوتوں  کے حوثیوں کے زیر کنٹرول  دارالحکومت صنعا٫ کے مشرقی علاقے ساوان  پر حملے میں  5  طالبات ہلاک اوت 34 افراد زخمی ہو گئے۔

حوثی باغیوں کی زیر حمایت وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ   یہ حملہ سعودی زیر قیادت اتحادی  جنگی طیاروں نے  صنعا٫ کے مشرقی علاقے ساوان  میں  ایک اسکول کے قریب کیا  جس میں 5 طالبات ہلاک  اور34 افراد زخمی ہو گئے۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  اس حملے سے اسکول کے قریب واقع پلاسٹک بنانے  کے کارخانے میں آگ لگ گئی ۔

 دوسری جانب سعودی ذرائع   کے مطابق ، اتحادی طیاروں نے  حوثیوں کے ایک کیمپ   کو نشانہ بنایا تھا۔

 ایک عرصے سے سیاسی عدم استحکام کے شکار ملک یمن  میں حوثیوں نے   صنعا٫   اور بعض دیگر علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے   جس کے جواز میں  سعودی عرب  اور اس کے اتحادی   حوثیوں کے خلاف یمنی حکومت سے تعاون کر رہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں