غزہ کی پٹی کو صدرِ فلسطین کی نگرانی میں نہیں دیا جائیگا، اسرائیل وزیر اعظم

نتن یاہو کے اعلانات ناقابلِ قبول ہیں، یہ اس طریقے سے منقسم  شدہ فلسطین کی صورتحال کو اسی طرح  برقرار رکھے جانے کے درپے ہیں

1178147
غزہ کی پٹی کو صدرِ فلسطین کی نگرانی میں نہیں دیا جائیگا، اسرائیل وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر ِ اعظم بنیا مین نتن یاہو  کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ  قطعی طور پر صدرِ فلسطین محمود عباس  کی نگرانی میں نہیں دیا جائیگا۔

اسرائیلی روز نامہ خیوم سے انٹرویو میں نتن یاہو نے کہا کہ غزہ اور دریائے اُردن کے مغربی کنارے کے  علاقوں کا علیحدہ علیحدہ ڈھانچہ  اسرائیل کے لیے ایک بری صورتحال نہیں ہے۔

"غزہ کی پٹی کے لیے حقیقی ترجیح  ، قبضہ اور اس کا نظام اپنے ہاتھ میں لینا" ہونے کا ذکر کرتے ہوئے نتن یاہو نے بتایا کہ یہ علاقہ ہر گز صدر محمود عباس کی نگرانی میں نہیں دیا  جائیگا۔

فلسطینی انتظامیہ نے اس موضوع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ نتن یاہو کے اعلانات ناقابلِ قبول ہیں، یہ اس طریقے سے منقسم  شدہ فلسطین کی صورتحال کو اسی طرح  برقرار رکھے جانے کے درپے ہیں۔



متعللقہ خبریں