مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں سرفہرست رہے گا: شاہ سلمان

جب تک فلسطینی عوام اپنے جائز حق کو پا نہیں لیتے مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں سرفہرست رہے گا: شاہ سلمان

1174034
مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں سرفہرست رہے گا: شاہ سلمان

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینی عوام اپنے جائز حق کو پا نہیں لیتے مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں سرفہرست رہے گا۔

تیونس کی میزبانی میں شروع ہونے والے 30 ویں عرب لیگ سربراہی اجلاس سے خطاب میں شاہ سلمان نے اجلاس کی صدارت تیونس کے صدر باجی قائد السبسی کے حوالے کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے اپنے جائز حق کو پانے تک مسئلہ فلسطین ہمارے ترجیحی مسائل میں سرفہرست رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ گولان پہاڑیوں   پر شامی حاکمیت کو غصب کئے جانے کی  ہم سختی سے تردید کرتے ہیں۔ اس معاملے میں بین الاقوامی فیصلوں کے مطابق اور شام کی خود مختاری  اور کسی بھی قسم کی خارجہ مداخلت کا سدباب کرنے والے جامع سیاسی حل کی تلاش ضروری ہے۔

یمن کے موضوع پر بھی بات کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ہم، اقوام متحدہ کی سیاسی حل کی کوشش   کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یمن میں حملوں کو بند کروانے کے لئے ایرانی حمایت کے حامل حوثی عسکریت پسندوں پر دباو ڈالے۔

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے حملوں کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی دین ، نسل اور وطن نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں