امریکہ کی ونیز ویلا کو دھمکیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایران

وزیر خارجہ، ہم ہر طرح کی بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں اور ونیز ویلا کی حکومت کی حمایت کرتے ہیں

1151741
امریکہ کی ونیز ویلا کو دھمکیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایران

ایرانی  وزیرِ خارجہ جواد ظریف   کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ کی جانب سے ونیزویلا کے خلاف زبردستی  کرنے کی دھمکیاں عالمی قوانین کے منافی ہیں اور اس قسم کے اقدامات "ناکامی کا چہرہ دیکھنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ "

ایرانی  دفترِ خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعلان  کے مطابق وزیر خارجہ جواد ظریف نے  ونیز ویلا کے نائب  وزیر خارجہ رابن داریو مولینا اور ان کے ہمراہی وفد سے ملاقات کی۔

اس دوران ایرانی وزیر نے کہا کہ ہم ہر طرح کی بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں اور ونیز ویلا کی حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

ونیز ویلا کے صدر نکولاس مادورو کی جانب سے پیش کردہ  اختلافات  اور مسائل کے حل کے لیے حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان سیاسی مذاکرات کی تجویز  کی  حمایت کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے جناب ظریف  کا کہنا ہےکہ امریکہ کا ونیز ویلا اور لاطینی امریکی ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنا اور بالخصوص ونیزویلا کے خلاف جبری   موقف اپنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس قسم کی حرکتیں ہمیشہ ناکامی سے دوچار ہوتی ہیں۔

اس ملاقات  میں  ونیز ویلا کی تازہ صورتحال  کے حوالے سے ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف کو آگاہی کرانے والے نائب وزیر خارجہ  مولینا نے  اپنے ملک کی سیاسی صورتحال کی بحالی کے لیے ایرانی حمایت و تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

 



متعللقہ خبریں