شام: مخالفین کے 11 گروپ "قومی حریت فرنٹ" کے نام سے متحد ہو گئے

شام میں بشار الاسد انتظامیہ کے خلاف مصروف جنگ مخالفین کے 11 گروپوں نے "قومی حریت فرنٹ" کے نام سے متحد ہونے کا اعلان کر دیا

981062
شام: مخالفین کے 11 گروپ "قومی حریت فرنٹ" کے نام سے متحد ہو گئے

شام میں بشار الاسد انتظامیہ کے خلاف مصروف جنگ مخالفین کے 11 گروپوں نے "قومی حریت فرنٹ" کے نام سے متحد ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مخالفین کے ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق ملک کے شمال مغربی  اضلاع ادلب اور حاما کے شمال کی آزاد شامی فوج سے منسلک 11 مخالف گروپوں نے "قومی حریت فرنٹ" کے نام سے متحد ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مخالفین کے سوشل میڈیا پیج سے اتحاد سے متعلق جاری کردہ  اعلان میں کہا گیا ہے کہ نئی تشکیل کا ہدف شام میں ضلع ادلب  کی  آزاد  شامی فوج کے اجزاء کو واحد پلیٹ فورم پر متحد کرنا ہے۔

قومی حریت فرنٹ کی سربراہی کے لئے فیلاک الشام  گروپ کے کمانڈروں میں سے فضل اللہ الحاج  کو اور نائب سربراہ کے لئے ناصر فوج سے صہیب لیوش کو منتخب کیا گیا ہے۔

تقریباً 30 ہزار  مخالفین کے اتحاد سے شام میں بشار الاسد انتظامیہ کے خلاف بر سرپیکار سب سے بڑے فوجی گروپوں میں سے ایک گروپ تشکیل پا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں