اسرائیلی مظالم:فلسطینی وزیر خارجہ فوجداری عدالت پہنچ گئے

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے  دی ہیگ میں قائم عالمی  فوجداری عدالت سے رجوع کیا ہے جہاں وہ فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کے خلاف فوری تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کریں گے

976450
اسرائیلی مظالم:فلسطینی وزیر خارجہ فوجداری عدالت پہنچ گئے

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے  دی ہیگ میں قائم عالمی  فوجداری عدالت سے رجوع کیا ہے۔

خبر کے مطابق، وہ اس عالمی عدالت سے فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کے خلاف فوری تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

 یاد رہے کہ  عالمی فوجداری عدالت 2015سے فلسطینی علاقوں میں مبینہ جرائم کے خلاف ابتدائی تحقیقات کا سلسلہ شروع کیے ہوئے ہے۔

اس تحقيقات میں اسرائیل کی آباد کاری پالیسی اور 2014کے غزہ تنازعے میں فریقین کی طرف سے کیے جانے والے مبینہ جرائم کے معاملات بھی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں