عراق میں پولنگ جاری، داعش کے دو دہشت گردوں کو سیکورٹی اہلکاروں نے ہلاک کر دیا

عراقی خود مختار الیکشن کمیشن  نے اعلان کیا ہے کہ صبح سات بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام سات بجے تک جاری رہے گا

969139
عراق میں پولنگ جاری، داعش کے دو دہشت گردوں کو سیکورٹی اہلکاروں نے ہلاک کر دیا

عراق میں عام انتخابات  آج منعقد ہورہے ہیں۔

دارالحکومت بغداد  سمیت عراقی کردی علاقائی انتظامیہ اور ملک کے دیگر شہروں میں قائم کردہ پولنگ اسٹیشنوں میں صبح سے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

عراقی خود مختار الیکشن کمیشن  نے اعلان کیا ہے کہ صبح سات بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام سات بجے تک جاری رہے گا۔

37 ملین آبادی کے حامل عراق میں تقریباً 24 ملین رائے دہندگان موجود ہیں۔

دوسری جانب ملک کے مشرقی  شہر دیالہ میں الیکشن سنٹر میں اپنے جسم پر باندھے بموں کو ہوا میں اڑانے کی کوشش میں ہونے والے داعش کے دو دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا۔

سیکورٹی قوتوں  کے علاقے میں  کمانڈر کیپٹن حبین الا شماری کا کہنا ہے کہ  علی الصبح دو دہشت گرد  اپنی کاروائی کے لیے آئے  جنہیں  سیکورٹی اہلکاروں نے گولی مارتے ہوئے ہلاک کر دیا۔



متعللقہ خبریں