غزہ میں دھماکہ، 5 فلسطینی ہلاک، 3 زخمی

غزہ کی پٹّی کے وسطی حصے  میں دھماکے کے نتیجے میں 5 فلسطینی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے

964751
غزہ میں دھماکہ، 5 فلسطینی ہلاک، 3 زخمی

غزہ کی پٹّی  کے وسطی حصے میں دھماکے کے نتیجے میں 5 فلسطینی ہلاک  ہو گئے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف  القدریٰ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق غزہ کی پٹّی کے وسطی حصے  میں دھماکے کے نتیجے میں 5 فلسطینی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

قدریٰ کے مطابق  واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو غزہ کے مرکز ی شہر دیر البلح کے ہسپتال شہداء الاقصیٰ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزارت صحت نے دھماکے کی وجہ  اور دیگر تفصیلات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

عینی شاہدوں کے مطابق دیر البلح اور الزوادیہ کے درمیانی علاقے میں شدید دھماکہ ہوا۔

اس دوران اسرائیلی فوج نے جاری کردہ بیان میں  غزہ کے دھماکے سے اس کا کوئی تعلق نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "اسرائیلی فوج  کا اس واقعے میں کوئی کردار نہیں ہے"۔



متعللقہ خبریں