یمن: بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک ہی کنبے کے 7 افراد ہلاک

الحدیدہ میں ایک گھر کے قریب نصب بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ایک ہی کنبے  کے 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں

925129
یمن: بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک ہی کنبے کے 7 افراد ہلاک

یمن کے شہر الحدیدہ میں ایک گھر کے قریب نصب بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ایک ہی کنبے  کے 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

تہامی تگائے معنوی گائڈنس یونٹ کے سربراہ محمد الشیلی  نے تحصیل حِس سے منسلک وادی ناہلے کے علاقے میں ایک گھر کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

شیلی نے کہا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حوثی، گھروں اور زرعی اراضی میں بارودی سرنگیں نصب کر کے حکومتی فورسز کی پیش رفت کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیلی نے کہا کہ فوج کی انجینئر یونٹوں نے ایک روز قبل حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں نصب کی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی کے لئے کاروائیوں کا آغاز کیا ہے۔

حوثیوں کی طرف سے موضوع سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ حدیدہ سے منسلک تحصیلیں الہوہا اور حِس حکومتی فورسز کے زیر کنٹرول ہیں۔



متعللقہ خبریں