روسی فوج کا شام سےانخلا اچھا اقدام ہے، قیام امن کےلیے ہمارا تعاون بھی شامل ہوگا: شامی مخالفین

شامی مخالفین کی مذاکراتی کمیٹی   کے ترجمان  یحی اریدی  نے کہا ہے کہ   روسی فوج  کا شام سے انخلا کا فیصلہ  خوش آئند ہے  اور ہم   شام میں قیام امن کی ہر کوششوں کا ساتھ دیں گے

866315
روسی فوج کا شام سےانخلا اچھا اقدام ہے، قیام امن کےلیے ہمارا تعاون بھی شامل ہوگا: شامی مخالفین

 شامی مخالفین کی مذاکراتی کمیٹی   کے ترجمان  یحی اریدی  نے کہا ہے کہ   روسی فوج  کا شام سے انخلا کا فیصلہ  خوش آئند ہے  اور ہم   شام میں قیام امن کی ہر کوششوں کا ساتھ دیں گے۔

 اریدے نے یہ بات   جنیوا میں    اقوام متحدہ کے شام سے متعلق خصوصی نمائندے اسٹیفن دی مستورا سے ملاقات سے قبل کہی۔

 انہوں نے کہا کہ    دارالحکومت  دمشق  سے صرف 10 کلومیٹر کے فاصلےپر واقع  مشرقی الغوطہ میں  بچوں کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے  جس کا محاصرہ  جلد ختم کیا جائے۔

 ایک روسی صحافی کے سوال کے جواب میں  شامی ترجمان نے  کہا کہ  شام سے روسی فوج  کے انخلا کا فیصلہ خوش آئند ہے  اور شام  میں قیام امن  کے لیے جو بھی کوششیں ہونگی اُس میں ہمارا تعاون شامل رہے گا۔



متعللقہ خبریں