قطر نے عالمی تجارتی تنظیم سے 4 عرب ممالک کی شکایت کردی

حکومت قطر  نے عالمی تجارتی تنظیم   سے شکایت کی ہے کہ ہمسایہ خلیجی ممالک نے اس کا غیرقانونی محاصرہ کر رکھا ہے

781296
قطر نے عالمی تجارتی تنظیم سے 4 عرب ممالک کی شکایت کردی

حکومت قطر  نے عالمی تجارتی تنظیم   سے شکایت کی ہے کہ ہمسایہ خلیجی ممالک نے اس کا غیرقانونی محاصرہ کر رکھا ہے۔

 قطر ی وزارت  تجارت نے بتایا ہے کہ اس تناظر میں عالمی تجارتی تنظیم  کے تنازعات حل کرانے سے متعلق شعبے کو شکایت درج کرائی گئی ہے۔

 یاد رہے کہ  سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر کا بائیکاٹ کر رکھا ہے  اوران کا مطالبہ ہے کہ جب تک  حکومت قطر، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور ہمسایہ ممالک میں دخل اندازی کا سلسلہ ترک نہیں کرتی یہ بائیکاٹ جاری رہے گا تاہم، قطر  ان الزامات کو مسترد کرتا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں