شام: بم حملے میں اساتذہ اور طالبعلموں سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی

قنیترا میں قرآنی تعلیم کے مدرسے کے سامنے بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ کئے گئے حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق اساتذہ اور طالبعلموں سمیت 7 افراد ہلاک، 16 زخمی

765075
شام: بم حملے میں اساتذہ اور طالبعلموں سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی

شام کے شمالی شہر ادلیب کے علاقے قنیترا میں ایک قرآنی تعلیم کے مدرسے کے سامنے بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ کئے گئے حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق اساتذہ اور طالبعلموں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ادلیب سول ڈیفنس امور کے  ذمہ دار مصطفیٰ حاجی یوسف نے واقعے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملے میں قرآن کا درس لینے والے بچوں سمیت کُل 16 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مصطفیٰ حاجی یوسف کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے  اور بعض زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ادلیب کے حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں