شامی پناہ گزینوں کی تعداد پانچ ملین سے تجاوز کرگئی

شام میں جاری جنگ کے سبب بے گھر ہو کر مہاجرت اختیار کرنے والے شامیوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاور کر گئی ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے آج جمعرات کے روز بتائی گئی ہے

702447
شامی پناہ گزینوں  کی تعداد  پانچ ملین  سے تجاوز کرگئی

شام کی خانہ جنگی کے باعث  شام سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے دوسرے ممالک میں پناہ لینے والے شامی پناہ گزینوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

شام میں جاری جنگ کے سبب بے گھر ہو کر مہاجرت اختیار کرنے والے شامیوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاور کر گئی ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے آج جمعرات کے روز بتائی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی مہاجرین سے متعلق ایجنسی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شام میں چھ سال سے جاری جنگ کے باعث مہاجرت اختیار کرنے والے مردوں ،خواتین اور بچوں کی تعداد پانچ ملین کا ہندسہ عبور کر چکی ہے اس لیے بین الاقوامی برادری کو شامی مہاجرین کی مدد کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہییں۔



متعللقہ خبریں