موصل میں فوجی کاروائی ، داعش کے 93 دہشت گردہلاک ، 22 ٹھکانے  تباہ

عراقی شہر موصل کے مغربی علاقوں میں فوجی کارروائی کے دوران داعش کے 93 دہشت گردہلاک  اور 22 ٹھکانوں کو  تباہ کر دیا گیا ہے ۔

676612
موصل میں فوجی کاروائی ، داعش کے 93 دہشت گردہلاک ، 22 ٹھکانے  تباہ

عراقی شہر موصل کے مغربی علاقوں میں فوجی کارروائی کے دوران داعش کے 93 دہشت گردہلاک  اور 22 ٹھکانوں کو  تباہ کر دیا گیا ہے ۔

عراقی وزارت دفاع کی جانب سے موصل میں داعش کے شدت پسندوں کے خلاف کاروائی کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں ۔ ترجمان نے بتایا  ہے کہ فضائی کاروائی کے دوران بڑے پیمانے پر جنگجوؤں کا جانی نقصان ہوا ہے اور داعش کی 18 گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں، موصل میں زمینی کاروائی میں امریکی فورسز بھی حصہ لے رہی ہیں۔

دوسری طرف امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس گزشتہ روز عراق کے غیر علانیہ دورے پر بغداد پہنچ گئ۔ گزشتہ ماہ اپنا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا عراق کا یہ پہلا دورہ ہے جس کا مقصد امریکی حمایت یافتہ عراقی فورسز کی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جاری کوششوں کا جائزہ لینا اور اس بارے میں حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

متعللقہ خبریں