اسرائیل کی انہدام کی سیاست کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کالینسیوا عوامی کمیٹی کی اپیل پر جنین، نابلوس اور تل کریم  کے اتصال کے مقام المثلث کے علاقے میں مظاہرہ کیا گیا  جس میں اسرائیل کی طرف سے جاری 'انہدام کی سیاست' کی مذمت کی گئی

670540
اسرائیل کی انہدام کی سیاست کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اسرائیل میں مقیم فلسطینیوں نے ،عرب شہریوں کی رہائش کے علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے جاری  ' انہدام کی سیاست' کے خلاف احتجاج کیا۔

کالینسیوا عوامی کمیٹی کی اپیل پر جنین، نابلوس اور تل کریم  کے اتصال کے مقام المثلث کے علاقے میں مظاہرہ کیا گیا  جس میں اسرائیل کی طرف سے جاری 'انہدام کی سیاست' کی مذمت کی گئی۔

مظاہرے میں فلسطینیوں کی زمینوں اور مکانات کے تحفظ کی اپیل کی گئی اور انہدام کی کاروائیوں کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

مظاہرین نے عرب شہریوں کے خلاف  اسرائیل حکومت  کے تحریکی روّیے  کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ بلا اجازت تعمیر کے دعوے کے ساتھ اسرائیلی حکام کی طرف سے کالینسیوا میں مقیم فلسطینی کنبے کے گھر کو منہدم کرنے کا حکم دئیے جانے کے بعد کالینسیوا عوامی کمیٹی نے  مظاہرے کی اپیل کی تھی۔



متعللقہ خبریں