شام وعراق میں 2 سو سے زائد شہری غلطی سے ہلاک

خود مختار  حقوق ِ انسانی  کی جائزاتی تنظیم  نے  مذکورہ  حملوں  میں سینکڑوں انسانوں کی ہلاکت کا دعوی    کیا ہے

664466
شام وعراق میں 2 سو سے زائد شہری غلطی سے  ہلاک

متحدہ امریکہ کے مرکزی ہیڈ کوارٹر   نے اعلان کیا ہے کہ  دہشت گرد تنظیم داعش کے  خلاف فضائی  کاروائی کے آغاز سے  ابتک  عراق اور شام میں تقریباً 200 شہری  غلطی سے ہلاک ہوئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ،    گزشتہ  ماہ کے آخری ایام میں عراق  اور شام   میں داعش کے اہداف کو  نشانہ بنائے جانے والے   فضائی حملوں میں  غلطی سے  11 شہریوں کی ہلاکت کا تعین    ہوا  ہے۔

دوسری جانب خود مختار  حقوق ِ انسانی  کی جائزاتی تنظیم      نے  مذکورہ  حملوں  میں سینکڑوں انسانوں کی ہلاکت کا دعوی    کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی قیادت  میں   اتحادی قوتوں نے سن 2014 کے ماہ اگست میں عراق  میں جبکہ   ایک ماہ بعد   شام میں  بھی داعش کے خلاف  آپریشن  شروع کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں