مصر نے غزہ کی  سرحد پر کھودی گئی 12 سرنگوں کو مسمار کردیا ہے

مصر نے ملک میں  غیر قانونی  طریقے سے داخل ہونے والے 100 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

642397
مصر نے غزہ کی  سرحد پر کھودی گئی 12 سرنگوں کو مسمار کردیا ہے

مصر نے غزہ کی  سرحد پر کھودی گئی 12 سرنگوں کو مسمار کردیا ہے اور ملک میں  غیر قانونی  طریقے سے داخل ہونے والے 100 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

مصر کی  سرحدی محافظ قوتوں  نے ملک کے شمال مشرق میں شمالی سینا کی سرحد پر 12 نئی سرنگوں کو مسمار کر دینے کا اعلان کیا ہے ۔  اعلان میں بتایا گیا ہے کہ  18 دسمبر سے لیکر 28 دسمبر کے درمیانی عرصے میں غیر قانونی  ہجرت کی روک تھام کے لیے مصر کی لیبیا سے ملحقہ سرحدپر واقع السلام علاقے میں 26 شامیوں  اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 54 افراد کو حراست میں لے لیا  گیا ہے ۔

 مصر میں 3 جولائی 2013 میں انقلاب کے ذریعے  بر سر اقتدار آنے والی  فوجی انتظامیہ نے فلسطینیوں کے لیے حیاتی اہمیت کی حامل اکثر  سرنگوں کو  مسمار کر دیا تھا ۔  بعد میں حکومت مصر نے غزہ کی سرحدپر پائپ لائنیں بچھاتے ہوئے سرنگوں میں سمندر کا پانی پمپ کرنا شروع کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں