بغداد:مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک درجنوں زخمی

عراقی دارالحکومت بغداد کے بعض علاقوں  میں  رونما ہونے والے   پر تشدد حملوں میں 7 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے

607644
بغداد:مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک درجنوں زخمی

 

عراقی دارالحکومت بغداد    کے بعض علاقوں  میں  رونما ہونے والے   پر تشدد حملوں میں 7 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے۔

 بتایا گیاہے کہ  التاجی نامی قصبے میں گشت کے دوران   سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد دھماکے  سے پھٹ گیا جس میں  ایک فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

الغزالیہ  نامی علاقے میں بھی ایک  قہوے خانے  کے قریب  ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک  ہو گئے۔

المدین  نامی تحصیل  میں  بھی ایک گاڑی  دھماکے سے اڑا دی  گئی جس کے نتیجے میں  ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

 واضح رہے کہ   سلامتی کے حوالے سے عراق میں نظام مفلوج ہے  جس کی وجہ سے وہاں      دہشت گردی  کا را ج نظر آتا ہے ۔



متعللقہ خبریں