عراق: داعش کی طرف سے بیک وقت 4 خود کش حملے

خود کش حملہ آوروں میں سے 2 نے بغداد کے راستے کے پُل پر ، ایک نے یشیل اور ایک نے سیادا کے علاقے میں اپنے جسموں کے ساتھ بندھے بم اڑا دئیے

596410
عراق: داعش کی طرف سے بیک وقت 4 خود کش حملے

عراق کے شہر کرکوک میں دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے بیک وقت 4 خود کش حملے کئے گئے۔

حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد تاحال واضح نہیں ہے۔

علاقے میں ٹی آر ٹی  کی ٹیم کی پولیس ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق خود کش حملہ آوروں میں سے 2 نے بغداد کے راستے کے پُل پر ، ایک نے یشیل اور ایک نے سیادا کے علاقے میں اپنے جسموں کے ساتھ بندھے بم اڑا دئیے۔

اطلاع کے مطابق دہشتگرد چند دن قبل مہاجرین   میں شامل ہو کر شہر میں داخل ہوئے۔

داعش نے ہفتے کے آخر میں بھی کرکوک پر حملہ کیا تھا اور دہشت گردوں کو  پیش مرگہ فورسز  کی طرف سے پس قدمی پر مجبور کر دیا گیا تھا۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کرکوک میں  کثیر تعداد میں داعش کے  سلیپر سیل موجود ہیں۔

داعش پیش مرگہ فورسز کو تقسیم کرنے کے لئے عراق کے شمال میں نئے فرنٹ کھولنے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ موصل کو داعش سے پاک کرنے کے لئے عراقی فوج کی یونٹوں ، پیش مرگہ فورسز اور زیادہ تر باشیکا کیمپ میں ترک فوجیوں کے تربیت یافتہ نینووا مجاہدین  نے 17 اکتوبر کو آپریشن کا آغاز کیا تھا۔



متعللقہ خبریں