موصل: داعش کے خلاف آپریشن جاری،ایک امریکی فوجی ہلاک

عراقی شہر موصل  میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایک امریکی فوجی دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہلاک ہو گیا

594087
موصل: داعش کے خلاف آپریشن جاری،ایک امریکی فوجی ہلاک

عراقی شہر موصل  میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ۔

امریکی فوج کے مطابق ، شمالی عراق میں دیسی ساختہ  دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے  یہ واقعہ پیش آیا ۔

دریں اثنا ،آپریشن کا دوسرا مرحلہ موصل بیراج  ، ایسگی، طلی قوف اور ناویرہ کے علاقوں میں جاری ہے۔

 پشمرگہ وزارتی امور کے    مشیر اطلاعات   ہالگورت حکمت   نے ٹی آر ٹی سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ  اس آپریشن کے دوران ہمرا ہدف  داعش کے قبضے  میں  موجود 20 علاقوں کو آزاد کروانا ہے۔

یاد رہے کہ موصل میں داعش  کا صفایا کرنےکےلیے  عراقی فوج ، پشمرگہ قوتیں اور ترک  فوج  17 اکتوبر سے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ۔



متعللقہ خبریں