سعودی عرب میں بس اور ٹرک میں تصادم ، 15 افراد ہلاک60 زخمی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئے۔

506424
سعودی عرب میں بس اور ٹرک میں تصادم ، 15 افراد ہلاک60 زخمی

 

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئےہیں ۔ جائے حادثہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 5 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

سعودی ہلال احمر کے ترجمان  نے بتایا ہے کہ  حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے ۔ تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث بس مکمل طور پر جل گئی تاہم حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں ہونے والے ٹریفک حادثات لوگوں کی اموات کی بڑی وجہ ہیں جب کہ ہر روز تقریباً 17 افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔



متعللقہ خبریں