عالمی برادری اسرائیل پر مزید دباو ڈالے، عرب لیگ
آزاد مملکت فلسطین کے قیام اور مشرقی القدس کو اس کے دارالحکومت کا درجہ دیے بغیر خطے میں امن کا قیام نا ممکن ہے
عرب لیگ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پر " مزید دباو ڈالے۔"
نیکبے کی 68 ویں برسی کے حوالے سے عرب لیگ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں اسرائیل کے فلسطینی عوام کے خلاف کیفی ، نسلی اور علاقے میں جنگ کو شہہ دینے والے عمل درآمد کی مذمت کی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سمیت تمام تر عالمی تنظیموں سے صدا بند ہوتے ہوئے "اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دسمبر سن 1948 کو مہاجرین کے حوالے سے قبول کردہ 194 نمبر کی قرارداد سمیت عالمی قوانین پر" عمل درآمد کے لیے قبضے کے ذریعے اپنے پاوں پر کھڑے اسرائیل پر مزید دباو ڈالا جانا چاہیے۔
اعلامیہ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ عالمی قوانین کی رُو سے سن 1967 کی سرحدوں کے دائر عمل میں آزاد مملکت فلسطین کے قیام اور مشرقی القدس کو اس کے دارالحکومت کا درجہ دیے بغیر خطے میں امن کا قیام نا ممکن ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینیوں کے لیے نیکبے یعنی یومِ فلاکت اور دیگر معنوں میں اسرائیلی ریاست کے قیام کی سالگرہ کا مفہوم رکھتا ہے۔ 14 مئی سن 1948 کے سلسلے میں 7 لاکھ سے زائد فلسطینی مہاجرجبکہ 13 ہزار سے زائد فلسطینی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ اسوقت 50 لاکھ سے زائد فلسطینی اپنے وطن سے دور مہاجر کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔
متعللقہ خبریں
اسرائیل کی طرف سے غزہ پر حملے"نسل کشی نہیں" ہیں، امریکہ
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا