شام میں جنگ بندی پر عمل درآمد کا آغاز

شام میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ تقریباً 100 متحارب گروہوں نے اپنی کارروائیاں روکنے کے عزم کا اظہار کیا ہے

440355
شام میں جنگ بندی  پر عمل درآمد کا آغاز

شام میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ تقریباً 100 متحارب گروہوں نے اپنی کارروائیاں روکنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ معاہدہ جسے امریکہ اور روس نے طے کیا تھا اُس کا آغاز شام میں گزشتہ شب سے ہوا۔

شامی حزب مخالف کے وسیع تر گروپ، اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 97 گروپوں نے جنگ بندی میں حصہ لینے کا وعدہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ روزمتفقہ طور پر شام کی خانہ جنگی میں ملوث تمام فریقین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سمجھوتے کی شرائط پر عمل درآمد کریں۔

قرارداد میں حکومت شام اور حزب مخالف سے کہا گیا تھا کہ وہ عالمی ادارے کی جانب سے طے کیے گئے امن مذاکرات بحال کریں۔

دریں اثنا ،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہےکہ روس نے امریکہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جنگ بندی کے بعد وہ شام میں اعتدال پسندمخالفین کے خلاف حملے نہیں کرے گا۔

جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ وہ شام میں داعش کے شدت پسندوں اور القاعدہ سے منسلک النصرہ محاذ کے دہشت گروہوں کے خلاف بمباری کی مہم جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں