روسی طیاروں کی شام میں مخالفین پر بمباری ، 45 افراد ہلاک

روسی طیاروں کی شام کے شمال مغربی علاقوں میں بمباری سے 45 افراد ہلاک ہوگئےہیں ۔

356751
 روسی طیاروں کی شام میں مخالفین پر بمباری ، 45 افراد ہلاک

روسی جنگی طیاروں  نے شام میں اللاذقیہ میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں45 افراد  ہلاک ہو گئے ہیں ۔ مرنے والوں میں شامی جیش الحر کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے ۔ بمباری کے نتیجے میں فرسٹ کوسٹل ڈویژن کے 12 جنگجو ہلاک ہو گئے  ہیں ۔

شام میں کام کرنے والے آبزرور ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں مخالفین کے خاندانوں کےافراد اور مغربی حمایت یافتہ تنظیم فیری سیریئن آرمی کے کمانڈر شامل ہیں۔ روسی حکام کے مطابق بمباری کے نتیجے  میں داعش کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ روس کی  طرف سے ماہ ستمبر سے شام میں  شروع کیے جانے والے فضائی حملوں میں اب تک تقریباً 400  افراد مارے جا چکے ہیں ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں