ایران نے بالاخر جوہری منصوبے کی منظوری دے ہی دی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین اور جرمنی کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کو ایرانی پارلیمنٹ میں سخت بحث کے بعد قبول کر لیا گیا ہے

391751
ایران نے بالاخر جوہری منصوبے کی منظوری دے ہی دی

ایران نے اقوام ِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین اور جرمنی کے ساتھ رواں سال کے ماہ جولائی میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
اس ضمن میں تیار کردہ مسودہ قانون پر 290 نشستوں کی حامل ایرانی پارلیمنٹ میں 160 ممبرانِ اسمبلی نے مثبت میں ووٹ ڈالا۔
59 ممبران نے مسودے کے خلاف اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تو کل کی طرح آج بھی 13 ممبران نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا۔
مسودہ قانون میں مندرجہ ذیل الفاظ کو جگہ دی گئی:"ایران میں کوئی بھی حکومت جوہری اسلحہ تیار کرنے اور استعمال کرنے کے حق کی مجاز نہیں ہے۔ حکومت جوہری اسلحہ سے پاک کرنے کی عالمی پالیسیوں پر فعال طریقے سے عمل پیرا ہونے اور بنی نو انسانوں کو جوہری اسلحہ کے حصول کے خلاف تحفظ دلانے کی ہر طرح کی بین الاقوامی پالیسیوں ، قانونی و سفارتی کوششوں میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گی۔ اس جدوجہد میں مہلک ہتھیاروں سے پاک آزاد علاقوں کے قیام کی کوششیں بھی شام ہیں۔"
تا ہم ایرانی پارلیمنٹ بین الاقوامی انسپکٹروں کی ملکی فوجی تنصیبات تک رسائی کو محدود سطح پر رکھے جانے پر مصر ہے۔
واضح رہے کہ مغربی ملکوں کے ساتھ طویل مدت تک ہونے والے مذاکرات کے بعد طے پانے والا معاہدہ، ایران کے اپنے جوہری پروگرام میں اہم سطح کی حد بندی لائے جانے کے بدلے میں اس ملک پر پابندیوں کو مرحلہ وار طریقے سے ہٹائے جانے پر مبنی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں