عراق: داعش کے 70 عسکریت پسند ہلاک کر دئیے گئے

صوبہ عنبر میں دہشت گرد تنظیم داعش اور فوج کے درمیان جھڑپ میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 70 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا

373218
عراق: داعش کے 70 عسکریت پسند ہلاک کر دئیے گئے

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 70 عسکریت پسند ہلاک کر دئیے گئے ۔۔۔
عراق کے صوبہ عنبر میں دہشت گرد تنظیم داعش اور فوج کے درمیان جھڑپ میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 70 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور دہشت گرد تنظیم کی 12 گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری طرف داعش نے رمادی کے مغربی شہر راطبہ سے چند روز قبل یرغمال بنائے گئے 230 افراد کو رہا کر دیا ہے۔
عنبر کی ضلعی اسمبلی کے ترجمان عیاد عماش کے بیان کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے ان 230 قیدیوں کو شہر میں بجلی کے کھمبوں سے باندھ کر طرح طرح کے تشدد کا نشانہ بنایا اور رہائی کے بعد ان میں سے بعض کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق راطبہ میں نظیر القبیس نامی شہری کو داعش کے عسکریت پسندوں کے ساتھ بحث کرنے کی وجہ سے ہلاک کر دیا گیا تھا۔
دہشت گرد تنظیم نے قبیس کو شہر کے وسط میں اس کے عزیزوں کی نگاہوں کے سامنے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
واقعے کے بعد سینکڑوں افراد نے قبیس کے جنازے میں شرکت کی اور تدفین کے بعد داعش کی طرف سے علاقے کے عوام پر کئے جانے والے تشدد کے خلاف احتجاج کیا ۔
داعش نے احتجاجی مظاہرے میں مداخلت کی اور 230 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں