ایران دو نئے جوہری پلانٹ تعمیر کرے گا

ایران کے شہر، بوشہر میں کہ جہاں ایک جوہری پلانٹ موجود ہے دو نئے جوہری پلانٹ تعمیر کئے جائیں گے۔ علی اکبر صالح

302860
ایران دو نئے جوہری پلانٹ تعمیر کرے گا

ایران دو نئے جوہری پلانٹ تعمیر کرے گا۔۔۔
ایران کی ایٹمی انرجی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالح نے کہا ہے کہ ایران کے شہر، بوشہر میں کہ جہاں ایک جوہری پلانٹ موجود ہے دو نئے جوہری پلانٹ تعمیر کئے جائیں گے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر بات کرتے ہوئے صالح نے کہا کہ تعمیر کئے جانے والے پلانٹوں پر تقریباً 10 بلین ڈالر مالیت اٹھے گی۔
انہوں نے کہا کہ جوہری سمجھوتے میں آراک کے بھاری پانی کے ری ایکٹروں کی دوبارہ سے ڈیزائننگ کے موضوع پر اور دیگر جوہری پروجیکٹوں سے متعلق چینی حکام کے ساتھ مذاکرات کئے گئے ہیں۔
صالح نے کہا کہ ویانا میں چین اور امریکہ کے حکام کے ساتھ موضوع کی تفصیلات پر غور کیا گیا اور بیجنگ میں ایران، چین اور امریکہ کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے موضوع پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ آراک میں بھاری پانی کا ری ایکٹر جوہری مذاکرات کے بنیادی متنازع موضوعات میں سے ایک تھا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک اور جرمنی پر مشتمل 5+1 گروپ کا مطالبہ تھا کہ ایٹم بم بنانے کی سطح تک پلوٹونیم کی پیداوار کا خطرہ ہونے کی وجہ سے ری ایکٹر کو بند کیا جائے یا پھر اسے ہلکے پانی کے ری ایکٹر میں تبدیل کیا جائے۔
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں طے پانے والے جوہری سمجھوتے میں آراک کے ری ایکٹر کی تعمیر و مرمت کے موضوع پر سمجھوتہ طے پا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں