جوہری معاہدہ تاریخ کی عظیم کامیابی ہے، جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ویانا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

380489
جوہری معاہدہ تاریخ کی عظیم کامیابی ہے، جواد ظریف

ایران اور چھ عالمی طاقتیں اس سمجھوتے پر تیار ہو گئی ہیں کہ اقوامِ متحدہ کے معائنہ کار جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ایران کی فوجی تنصیبات کے جائزے کا مطالبہ بھی کر سکیں گے۔ معاہدے کی رو سے ایران کو اقوامِ متحدہ کے نگرانوں کی درخواست چیلنج کرنے کا حق حاصل ہو گا۔ اس صورت میں فیصلہ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کا ثالثی بورڈ کرے گا۔ ایرانی سفارتی حکام نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے ہماری محنت کام آ گئی اور ایران کا عالمی طاقتوں سے ایٹمی معاہدہ طے پا گیا ۔ معاہدے کے تحت ایران کے تمام جوہری پروگرام اسی حالت میں کام کرتے رہیں گے اور بیرون ملک ایرانی طلبہ پر ایٹمی مضامین پڑھنے کی عائد پابندی ختم کی جائے گی۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ویانا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ معاہدہ کو حتمی شکل دینے کے لیے سب کے شکر گزار ہیں۔ نئے دور کا آغاز ہو گا۔ اسرائیل نے معاہدے کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ ایران کی شیطانیت کے آگے مغرب کا جھکنا ظاہر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی طاقتیں گزشتہ 12 برسوں سے ایران کے ایٹمی پروگرام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہیں جس کی وجہ سے ایران پر کئی اقتصادی پابندیاں بھی عائد ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں