اقوام متحدہ نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی رپورٹ شائع کر دی

آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے بھی اور فلسطینی مسلح گروپوں کے بھی جنگی جرائم کا مرتکب ہو سکنے کا احتمال ظاہر ہے

314431
اقوام متحدہ نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی رپورٹ شائع کر دی

اقوام متحدہ نے 2 ہزار 200 سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کی رپورٹ شائع کر دی ہے۔
رپورٹ میں گذشتہ سال کے آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے بھی اور فلسطینی مسلح گروپوں کے بھی جنگی جرائم کا مرتکب ہو سکنے کا احتمال ظاہر کیا گیاہے۔
اقوام متحدہ کی 2014 کے غزہ آپریشن کی تفتیشی رپورٹ میں دونوں فریقین کے انسانی حقوق کی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے بارے میں شواہد جمع کئے گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 50 دن جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران اسرائیل نے 6 ہزار فضائی اور 50 ہزار توپ کے حملے کئے۔
سینکڑوں فلسطینیوں کو ان کے گھروں میں ہلاک کیا گیا اور کم از کم 142 کنبے اسرائیلی حملوں میں اپنے 2 یا 3 افراد سے محروم ہو گئے۔
رپورٹ تیار کرنے والے کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں تباہی کے کی وسعت اور انسانی صورتحال ایسی ہے کہ جس کی مثال نہیں ملتی اور اس کا اثر نسلوں تک محسوس کیا جائے گا۔
رپورٹ میں فلسطین کے مسلح گروپوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی گروپوں نے اسرائیل کی طرف 4 ہزار 881 میزائل اور ایک ہزار 753 مارٹر گولے پھینکے۔
اسرائیل نے کی مخالفت کی ہے اور تفتیشی کمیشن کو مبالغہ آرائی کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں