یمن میں جاری جھڑپوں کے دوران 24 گھنٹوں میں 140 افراد ہلاک

یونیسیف نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ " پرُ عظم طوفان نامی فوجی آپریشن کے آغاز 26 مارچ سے اب تک ہلاک ہونے والوں میں 74 بچے بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت میں کوالیشن قوتون کے فوجی طیاروں نے بیدہ اور ایب کے شہروں میں حوثی قبائل کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے

230056
یمن میں جاری جھڑپوں کے دوران 24 گھنٹوں میں  140 افراد ہلاک

یمن میں جاری جھڑپوں میں حالیہ 24 گھٹنوں کے دوران 140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اسی دوران یونیسیف نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ " پرُ عظم طوفان نامی فوجی آپریشن کے آغاز 26 مارچ سے اب تک ہلاک ہونے والوں میں 74 بچے بھی شامل ہیں۔
یمن میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی عرب کی قیادت میں کوالیشن قوتون کے فوجی طیاروں نے بیدہ اور ایب کے شہروں میں حوثی قبائل کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
سٹریٹجیک اہمیت کے حامل شہر عدن اور ایب میں حوثیوں اور ہادی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ یمن میں مسلح انتشار کے نتیجے میں 19 مارچ سے سعودی اتحادیوں کی فضائی کارروائیوں میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 540 سے تجاوز کر گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اس عالمی ادارے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس دوران زخمی ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہے۔ ادھر یونیسیف نے کہا ہے کہ اس تنازعے کے باعث 26 مارچ سے اب تک ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 74 ہو چکی ہے جبکہ زخمی بچوں کی تعداد 44 سے متجاوز ہو گئی ہے۔
دریں اثنا پاکستان کی پارلیمنٹ میں سعودی عرب کی جنگی مدد پر غور کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی نے سعوی عرب کے فوجی آپریشن کی حمایت کی ہے لیکن ابھی تک اس کی فوجی کاروائی میں ھہ نہیں لیا ہے۔
یمن میں انسانی صورت ی حال خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔
علاقے سے بڑی تعداد میں بھارت، پاکستان، چین اور بنگلہ دیش کے باشندوں کا انخلا کیا جا رہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں