فلسطین نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرلیا

فلسطین کے صدر مملکت محمود عباس نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ساتھ طے پانے والے تمام سمجھوتوں کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

227523
فلسطین نے اسرائیل کے خلاف  عالمی عدالت سے رجوع کرلیا

فلسطینی انتظامیہ اسرائیل کی جانب سے بلا جواز آباد کاری کی پالیسی کے خلاف اس معاملے کو عالمی عدالت لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلسطین کے صدر مملکت محمود عباس نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ساتھ طے پانے والے تمام سمجھوتوں کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
صدر عباس اور وزیر اعظم رامی الحمداللہ اور دیگر سرکاری حکام نے راملہ کے شہر البیرا میں ایک پارک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
صدر عباس نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ابھی تک فلسطینیوں کے تِکس کی ادائیگی کو منجمد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا وہ اسرائیل کی اس طرح کی ہٹ دھرمیوں کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے۔ اقنہوں نے کہا کہ اسرائیل کو یا تو ہمارے حقوق عطا کرنے ہوں گے یا پھر ہم کود عالمی عدالت کے پاس جائیں گے۔
اسرائیل نے اب تک فلسطینیوں کے دیے جانے والی ٹیکس کی رقم جو کہ 127 ملین ڈالر ہے ابھی تک روکی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے یہ ٹیکس ہماری جانب سے علامی عدالت سے رجوع کیے جانے کی وجہ سے منجمند کردی ہے۔
گزشتہ ہفتے ہی عالمی عدالت کی مکمل رکنیت حاصل کرنے والے فلسطین کو اب اسرائیل کے خلاف علامی عدالت سے رجوع کرنے کرنے کا حق حاصل ہوگیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں