ایران اور مغربی ممالک کے درمیان سوئیٹزر لینڈ میں مذاکرات جاری

ایران اور مغربی ممالک کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کو دور کرنے کی غرض سے سوئیٹزر لینڈ میں مذاکرات جاری ہیں ۔

274243
 ایران اور مغربی ممالک کے درمیان سوئیٹزر لینڈ میں  مذاکرات جاری

ایران اور مغربی ممالک کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کو دور کرنے کی غرض سے سوئیٹزر لینڈ میں مذاکرات جاری ہیں ۔
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن ابھی بھی ناقابل حل معاملات پائے جاتے ہیں ۔روس نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے جن موضوعات پر اختلافات پائے جاتے ہیں انھیں حل کر لیا جائے گا اور عنقریب ہی معاہدہ طے پانے کے قوی امکانات موجود ہیں ۔جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ مذاکرات کامیاب رہیں گے لیکن اس معاہدے کے قابل اعتماد ہونے کی ضرورت ہے ۔دریں اثناء ایرانی وفد نے صدر روحانی کی والدہ کے انتقال کیوجہ سے ایران واپس جانے کا اعلان کیا ہے ۔اب مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہونگے ۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین اور جرمنی نے ایران کیساتھ 31 مارچ تک فریم معاہدہ طے کرنے کا پروگرام بنایا ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں