یمن کے سابق صدر کے مالی اثاثے ساٹھ بلین ڈالر ہیں:جائزاتی رپورٹ

سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے اپنے 33 سال دور میں 60 بلین ڈالر کی جائیدادیں اکٹھا کی ہیں جو کہ یمن کے سالانہ بجٹ کی لاگت سے پانچ گنا زیادہ ہے

238397
یمن کے سابق صدر کے مالی اثاثے ساٹھ بلین ڈالر ہیں:جائزاتی رپورٹ

یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی جائیداد پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کا حصہ بنی ہوئی ہے۔
سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں صدر صالح اور دو حوثی لیڈروں کی سرگرمیوں اور مالی اثاثوں کا بھی تذکرہ کیا گیا ۔
جس کے مطابق صدر صالح نے اپنے 33 سالہ دور اقتدار میں 60 بلین ڈالر کی جائیدادیں اکٹھا کی ہیں جو کہ یمن کے سالانہ بجٹ کی لاگت سے پانچ گنا زیادہ ہے ۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صالح نے اپنی اس دولت کو پانچ کاروباری شخصیات کی مدد سے بیس بیرونی ممالک میں منتقل کروایا تھا ۔
یاد رہے کہ صدر صالح نے ملک میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے سن 2012 میں اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں