شام کی صورت حال ابتر ہوتی جارہی ہے: بان کی مون

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہاسد انتظامیہ نے انسانی آبادی کے حامل علاقوں پر بیرل بموں اور بھااری اسلحے کا استعمال کیاہے جس میں متعدد افراد ہلاک یا تو معذور ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ دسمبر کے مہینے میں ان حملوں میں کافی ششدت بھی دیکھنے میں آئی ہے

196082
شام کی صورت حال ابتر ہوتی جارہی ہے: بان کی مون

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام میں انسانی صورت حال ابتری کا شکار ہے ۔
بان کی مون نے بتایا کہ اسد انتظامیہ نے انسانی آبادی کے حامل علاقوں پر بیرل بموں اور بھااری اسلحے کا استعمال کیاہے جس میں متعدد افراد ہلاک یا تو معذور ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ دسمبر کے مہینے میں ان حملوں میں کافی ششدت بھی دیکھنے میں آئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ شام میں تاحال تقریباً دو لاکھ بارہ ہزار افراد محاصرے میں ہیں جبکہ ملک میں صحت اور خوراک کی امداد پہنچانے میں بھی امدادی تنظیموں کو مشکلات در پیش ہیں۔
بان کی مون نے داعش کے حملوں پر تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ شام کا ایک تہائی حصہ اس تنظیم کے زیر قبضہ ہے جو کہ حقوقِ انسانی کی پامالی کرنا جاری رکھے ہوئے ہے ۔
سیکریٹری جنرل نے مزید بتایا کہ عدلیب اور دیرہ میں النصرہ محاذ اور دیگر انتہا پسند گروپوں میں غیر ملکی جنگجو بھرتی ہو رہے ہیں جنہوں نے عدلیب کے ایک حساس اور اہم اڈے کو بھی اپنے قبضے میں لےلیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں