اخوان المسلیمن کے رہنما القاضی جیل میں وفاات پا گئے

مصر میں اخوان المسلمین کے لیڈر ابو بکر ال قاضی معدے کے سرطان کی وجہ سے جنوبی مصر میں واقع ایک جیل میں خالقِ حقیقی سے جا ملے

190945
اخوان المسلیمن کے رہنما القاضی جیل میں وفاات پا گئے

مصر میں اخوان المسلمین کے لیڈر ابو بکر ال قاضی جنوبی مصر میں واقع ایک جیل میں خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔
ان کی عمر چھالیس سال تھی اور وہ کچھ عرصے سے معدے کے سرطان میں مبتلا تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی وفات طبی لا پرواہی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔
القاضی کو صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد ملک میں تشدد کی حوصلہ افزائی کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔
گزشتہ بدھ کے روز بھی اخوان کے ایک دیگر رہنما طارق ال غندور بھی جیل میں وفات پا گئے تھے۔
اخوان المسلمین نے جیل کی انتظامیہ پر اس سلسلے میں غفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے جسے اس نے مسترد کر دیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں