روس نے گولان پہاڑیوں پر ایک اور ملٹری پولیس تھانہ لگا لیا

گولان پہاڑیوں کے علاقے میں اسرائیلی فوج اور شام کے درمیان 'براوو سرحدی لائن' پر نگاہ رکھنے کے لئے علاقے میں اضافے عسکری پولیس تھانہ لگایا گیا ہے: یوری پوپوف

2123519
روس نے گولان پہاڑیوں پر ایک اور ملٹری پولیس تھانہ لگا لیا

روس نے گولان پہاڑیوں کے علاقے میں اضافی روسی عسکری پولیس تھانہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

روس وزارت دفاع  کے، شام میں جنگی فریقین کے درمیان، مفاہمتی مرکز کے نائب سربراہ  بریگیڈیئر 'یوری پوپوف' نے گولان پہاڑیوں  کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی ہے۔

پوپوف نے کہا ہے کہ گولان پہاڑیوں کے علاقے میں اسرائیلی فوج اور شام کے درمیان 'براوو سرحدی لائن' پر نگاہ رکھنے کے لئے علاقے میں اضافے عسکری پولیس تھانہ لگایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق یہ تھانہ فریقین کے درمیان جھڑپوں کے خاتمے  کی صورتحال کی موزونیت  پر نگاہ رکھے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ مفاہمتی مرکز کا مقصد  شام میں جنگی فریقین کے درمیان مفاہمت قائم کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں