امریکی انتظامیہ کی کانگریس کو کم از کم ایک بلین ڈالر کا گولہ بارود اسرائیل بھیجنے کی درخواست

اسرائیل کو فراہم کیے جانے والے ہتھیاروں میں ٹینک گولہ بارود، فوجی گاڑیاں اور مارٹر شامل ہیں

2139871
امریکی انتظامیہ کی کانگریس کو کم از کم ایک بلین ڈالر کا گولہ بارود اسرائیل بھیجنے کی درخواست

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اطلاع دی ہے کہ امریکی انتظامیہ نے کانگریس کو کم از کم ایک بلین ڈالر کا گولہ بارود اسرائیل بھیجنے  کے حوالے سے آگاہی کرائی ہے۔

اخبار کی امریکی حکومت اور کانگریس کے اہلکاروں کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق  بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو گولہ بارود بھیجنے کے لیے  قدم اٹھایا ہے۔

خبر میں بتایا گیاہے کہ اسرائیل کو فراہم کیے جانے والے ہتھیاروں میں ٹینک گولہ بارود، فوجی گاڑیاں اور مارٹر شامل ہیں۔

فروخت کا عمل  مکمل کرنے کے لیے کانگریس کی منظوری درکار ہے۔

جو بائیڈن نے اپنی پارٹی کے دباؤ پر 8 فروری کو نیشنل سیکیورٹی میمورنڈم (NSM-20) جاری کیا تھا، جس میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے فوجی امداد حاصل کرنے والے اور تنازعات میں ملوث تمام ممالک کو بین الاقوامی قوانین کی تعمیل  کرنے اور انسانی امداد میں رکاوٹ نہ ڈالنے کے معاملے میں "قابل یقین اور قابلِ بھروسہ  تحریری ضمانت" دینے کی  درخواست کی گئی تھی۔

9 مئی کو اپنے بیان میں بائیڈن نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے رفح پر کوئی بڑا حملہ کیا تو وہ اسے ہتھیاروں کی امداد روک دیں گے اور اس بیان پر امریکہ اور اسرائیل دونوں کی ریپبلکن پارٹی کی جانب سے ردعمل سامنے آیاہے۔

 



متعللقہ خبریں