آرمینیا میں دستی بموں سے پولیس مرکز پر حملے کی کوشش ناکام ہو گئی

آرمینیا کی سرکاری خبر ایجنسی  آرمین پریس کے مطابق،  تین نامعلوم حملہ آوروں نے دستی بموں سے ایریوان میں پولیس مرکز  کے سامنے آکر  اپنے مطالبات پیش کرنے کی کوشش کی جس کے دوران ایک دستی بم پھٹ گیا

2119890
آرمینیا میں دستی بموں سے پولیس مرکز پر حملے کی کوشش ناکام ہو گئی

 آرمینیا کے دارالحکومت ایریوان میں تین افراد نے پولیس مرکز پر دستی بموں سے حملےکی کوشش کی ۔

 آرمینیا کی سرکاری خبر ایجنسی  آرمین پریس کے مطابق،  تین نامعلوم حملہ آوروں نے دستی بموں سے ایریوان میں پولیس مرکز  کے سامنے آکر  اپنے مطالبات پیش کرنے کی کوشش کی جس کے دوران ایک دستی بم پھٹ گیا ۔

 اس دھماکے سے دو حملہ آور زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ تیسرے حملہ آور نے اپنا احتجاج جاری  رکھتے ہوئے  پولیس سے مذاکرات کی کوشش کی جس کے بعد اسےگرفتار کرلیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں