امریکہ: یمنی حوثیوں کے میزائل حملے میں ایک بحری جہاز کو نقصان پہنچا ہے

یمنی حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں سے بحیرہ احمر میں 2 تجارتی بحری جہازوں کی طرف 3 اینٹی شپ  بیلسٹک میزائل فائر کئےگئے ہیں: سینٹ کوم

2132888
امریکہ: یمنی حوثیوں کے میزائل حملے میں ایک بحری جہاز کو نقصان پہنچا ہے

یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی، بحیرہ احمر میں، تجارتی بحری جہازوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکہ مرکزی کمانڈ آفس 'سینٹ کوم' کے جاری کردہ بیان کے مطابق " یمنی حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں سے بحیرہ احمر میں، آنٹیگا اور باربودا کے پرچم بردار اور لائبیریا کے زیرِ استعمال بحری جہاز "ایم وی  مائیشا" اور برطانیہ کے، پاناما  پرچم بردار اور سیشلز کے زیر استعمال بحری جہاز "ایم وی اینڈرومیڈا اسٹار" کی طرف 3 عدد اینٹی شپ  بیلسٹک میزائل فائر کئےگئے ہیں۔ میزائل بحری جہازوں کے قریب گرے ہیں"۔

بیان کے مطابق " میزائلوں کی وجہ سے "ایم وی اینڈرومیڈا اسٹار"   بحری جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے لیکن  جہاز اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس وقت تک امریکہ، کولیشن یا پھر تجارتی بحری جہازوں کی طرف سے کسی اور نقصان کی یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی"۔



متعللقہ خبریں