کونگو میں وزیراعظم اور کابینہ مستعفی ہو گئی

ایوان صدر کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم لوکونڈہ اور ان کی کابینہ نے اپنے استعفے صدر فیلیکس ٹشی سیکیدی کو پیش کر دیئے ہیں جنہیں صدر نے قبول کر لیا ہے

2105339
کونگو میں وزیراعظم اور کابینہ مستعفی ہو گئی

جمہوریہ کونگو  کے وزیراعظم ژاں میشیل ساما لوکونڈہ نے استعفی دے دیا ہے۔

ایوان صدر کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم لوکونڈہ اور ان کی کابینہ نے اپنے استعفے صدر فیلیکس ٹشی سیکیدی کو پیش کر دیئے ہیں جنہیں صدر نے قبول کر لیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ  نئی حکومت بننے تک موجودہ حکومت فرائض ادا کرتی رہے گی ۔

 لوکونڈہ فروری 2021 سے وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھے۔

 یاد رہے کہ  جمہوریہ کانگو میں 20 دسمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں  موجودہ صدر کو 73٫34 فیصد ووٹ ملے تھے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں