روس: خلائی جوہری اسلحے کی تنصیب کے دعوے 'گمراہ کن' ہیں

روس کے خلائی جوہری اسلحے کی تنصیب کی تیاریوں میں ہونے سے متعلق دعوے گمراہ کن ہیں۔ ابھی اور بھی دیکھیں کہ وائٹ ہاوس کیا کیا ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے: دمتری پیسکوف

2102883
روس: خلائی جوہری اسلحے کی تنصیب کے دعوے 'گمراہ کن' ہیں

روس صدارتی پیلس کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس کے بارے میں خلائی جوہری اسلحے کی تنصیب کے دعوے 'گمراہ کن' ہیں۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں ایجنڈے کے موضوعات سے متعلق اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

پیسکوف نے امریکی ذرائع ابلاغ میں، روس کے خلائی جوہری اسلحے کی تنصیب کی تیاریوں میں ہونے سے متعلق، شائع ہونے والی خبروں کو "گمراہ کن" قرار دیا  ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یہ خبریں تو گمراہ کن ہیں لیکن اس میں کوئی مبالغہ نہیں کہ وائٹ ہاوس کسی نہ کسی طریقے سے کانگریس کو، یوکرین اور تائیوان کے لئے، امدادی پیکیج کی منظوری پر مجبور کر کے رہے گا۔ ابھی اور بھی دیکھیں کہ وائٹ ہاوس کیسے کیسے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے"۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ ہم منتظر ہیں کہ امریکہ قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان پریس کانفرنس میں موضوع سے متعلق کیا بریفنگ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے خصوصی عسکری آپریشن  کو جاری رکھے گا۔ ہم نے یوکرین میں آپریشن طے شدہ اہداف کی شکل میں شروع کیا تھا لیکن یہ آپریشن مغرب اور نیٹو کے ساتھ جنگ کی شکل میں جاری ہے ۔ آپریشن   ضرورت سے زیادہ لمبا ہو سکتا ہے لیکن ہم اس آپریشن کے مفہوم اور نتائج کو تبدیل نہیں کریں گے۔  ہم، آپریشن کے اہداف کو حاصل کر کے رہیں گے "۔

واضح رہے کہ امریکہ  ایوانِ نمائندگان  کی خبررسانی کمیٹی کے سربراہ مائیک ٹرنر نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کی قومی سلامتی کو سنجیدہ سطح پر خطرات کا سامنا ہے۔

ٹرنر نے موضوع کی تفصیلات کو محفوظ رکھتے ہوئے کہا ہے کہ صدر بائڈن کا کانگریس کو تمام تفصیلات اور دستاویزات سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ میں ، روس کے بارے میں، شائع ہونے والی خبروں کے بارے میں دعوی کیا گیا تھا کہ یہ خبریں کسی خفیہ خبر رسانی کا نتیجہ ہو سکتی ہیں۔



متعللقہ خبریں