فلپائن میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث جان بحق افراد کی تعداد 54 تک پہنچ گئی

Davao de Oro علاقائی حکومت کے فیس بک اکاؤنٹ پر  جاری کردہ  بیان  میں کہا گیا  ہے کہ  مٹی کے تودے گرنے سے 54 افراد جان بحق اور  اور 63 افراد تاحال لاپتہ ہیں

2100842
فلپائن میں لینڈ سلائڈنگ  کے باعث  جان بحق افراد کی تعداد 54 تک پہنچ گئی

فلپائن کے جنوب میں 6 فروری کو ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 54 ہو گئی  ہے۔

Davao de Oro علاقائی حکومت کے فیس بک اکاؤنٹ پر  جاری کردہ  بیان  میں کہا گیا  ہے کہ  مٹی کے تودے گرنے سے 54 افراد جان بحق اور  اور 63 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک 32 زخمیوں کو بچا لیا گیا ہےاور ریسکیو کا کام جاری ہے ۔

ریاستی حکام نے لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات متعلقہ اداروں کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

حکام نے بتایا کہ آفت سے متاثرہ 1166 خاندانوں کو علاقے سے نکالا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں